گروپ پانچ جمع ایک کے نمائندوں کی قیادت کرنے والی کیتھرین ایشٹن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم ایرانی فریق سے رابطے میں ہیں اور ہم نئی حکومت کے ساتھ ایٹمی مذاکرات جلد ہی شروع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ گزشتہ مہینے ایران کے نئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلیفونی گفتگو میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے کہا تھا کہ نئے صدر ڈاکٹر روحانی جیسے ہی مذاکرات ٹیم کا تعین کر دیں گے گروہ پانچ جمع ایک مذاکرات شروع کر دے گا۔گزشتہ جمعرات کو ایران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے سرکاری طور پر وزارت خارجہ کو گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کی ذمہ داری سونپی ہے۔ اس سے پہلے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل ایٹمی مذاکرات کر رہی تھی۔......./169
6 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460375
گروپ بانچ جمع ایک نے ایران سے ایٹمی مذاکرات شروع کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔